عید الاضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنیکا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی تاہم ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کورونا کی اقسام کو ایک ملک سے دوسرے ملک جانے سے نہیں روکا جاسکتا،اس کو کم کیا جاسکتاہے لیکن مکمل ختم نہیں کیا جاسکتا۔ 

متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی، عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی، سیاحت کے مقام پر ویکسینیشن والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ چلناہے اور اس کے لئے احتیاط ضروری ہے۔

بھارتی ویرینٹ 50 سے 60 فیصد تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کوئی بھی ویکسین 100 فیصد موثر نہیں ہوتی لیکن بہت ضروری ہے کہ تمام لوگوں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جائے، موجودہ ویکسین تمام ویرینٹس پر اثرانداز ہوتی ہے۔ 

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے قائمہ کمیٹی کو کرونا وائرس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کو کرونا پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ویکسین بنا رہے ہیں اس کو ریلز کرنے سے پہلے 24 ٹیسٹ کئے جاتے ہیں، کین سائنو کا ایک ٹرائل پاکستان میں ہوا، کورونا کی ویکسین کین سائنو کا خام مال چین سے منگوایا جاتا ہے۔پاکستان میں اس خام مال سے پیکجنگ اور خوراکیں تیار کی جاتی ہیں۔ان خوراکوں کو ریلز کرنے سے پہلے 24 ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔