تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں بارے فیصلہ ہوگیا 

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس نے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کی۔

کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پرغور کیا گیا۔تاہم اجلاس میں مشاورت کے بعد چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت سکول شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے۔

 بورڈ امتحان شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،چھٹیاں مزید نہیں بڑھائی جائیں گی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

 اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کئے جائیں گے جبکہ این سی او سی اجلاس ایک سیدو روز میں بلوایا جاسکتاہے۔