پاکستان میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور طالب علموں کے بارے میں ایوان بالا میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں رجسٹرڈ مدارس کی کل تعداد 17 ہزار ہے اور ان مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 520 ہے۔
پنجاب میں 10 ہزار 12 مدارس رجسٹرڈ ہیں، جہاں 6 لاکھ 64 ہزار 65 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 416 مدارس موجود ہیں اور ان میں 1 لاکھ 88 ہزار 182 طالب علم پڑھائی کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 575 ہے اور ان میں 71 ہزار 815 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 5 مدارس ہیں، جہاں 12 لاکھ 83 ہزار 24 طالب علموں کی تعلیم جاری ہے۔
اسی طرح، آزاد کشمیر میں 445 مدارس رجسٹرڈ ہیں، جن میں 26 ہزار 787 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں 199 مدارس ہیں اور ان میں 11 ہزار 301 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ گلگت بلتستان میں 86 مدارس رجسٹرڈ ہیں اور یہاں کے مدارس میں 4 ہزار 346 طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔