اسلام آباد:ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی، قومی کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم پہلے،بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے فخر زمان کا رینکنگ میں 11 واں نمبر برقرار ہے۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، ساؤتھ افریقہ کی کوئنٹن ڈی کوک آٹھواں نمبر لینے میں کامیاب رہے۔
ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بولر ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار جبکہآسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی دوسرے نمبر پر ترقی ہوئی ہے۔
ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں، پاکستان کے بولرشاہین آفریدی 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔