مزید 4 ہزار 722 افراد مہلک وائرس کا شکار

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے مزید 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ گزشتہ ایک دن میں کورونا نے مزید 4 ہزار 722 افراد کو اپنا شکار بنالیا ہے ، اسی طرح  ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 398 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4 ہزار 722 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 46 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 829 ہوگئی ہے۔