شعیب اختر کی وقار یونس ومصباح پر کڑی تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہونے پران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شعیب اختر کا  کہنا تھا کہ  مصباح الحق اور وقار یونس نے جو کام کیا اسے چھوڑ کر بھاگنا کہتے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپرس نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک اہم  ایونٹ  تھا  پورا زور لگانا چاہیے تھا لیکن جو فیصلہ ان دونوں نے کیا اسے وہ کمزوری ہی کہیں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ مصباح کو  پتا تھا کہ رمیز راجہ کی موجودگی میں کوچنگ مشکل ہوگی، مصباح اور وقار بے نقاب ہو کر بھاگے ہیں، پی سی بی کا قصور ہے جو مصباح اور وقار کو لایا۔

شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے لیے منتخب کی گئی ٹیم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ٹیم میں اعظم خان آجاتے ہیں شعیب ملک نہیں آتے، وہاب ریاض کو بھی ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

جس کے بعد اب ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔