بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی۔۔ مگر کیسے؟ شبلی فراز نے حل بتادیا

بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی۔۔ مگر کیسے؟..وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے حل بتادیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے بنے کم خرچ والے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائے گا،

انھوں نے کہا کہ ا س سے پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی تاہم اب  نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ  بجلی  بھی کم استعمال کرے گی  جس سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی۔

  سینیٹر شبلی فراز نے مزید بتایا کہ بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری، و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔