راشد خان نے کپتانی سے استعفیٰ دیدیا

راشدخان نے احتجاجاً افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دےدیا۔

ا افغان میڈیا کے مطابق مایہ ناز اسپنر راشد خان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ سکواڈ پر تحفظات تھے ‏اور انہوں نے ٹیم سلیکشن پرناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ ‏

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ راشدخان افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی سکواڈسےمطمئن نہیں تھے اور اس حوالے سے انہوں ‏نے بورڈ کو بھی آگاہ کیا تھا۔

راشد خان نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیثیت کپتان ٹیم کی سلیکشن میں میری رائےلینی ‏چاہیےتھی ٹی ٹوئنٹی سکواڈکےانتخاب سےغیرمطمئن ہوں۔

راشدخان نے کہا کہ افغانستان کےلیےکھیلتارہوں گا جو ایک اعزاز ہے تاہم میگا ایونٹ میں کپتانی نہیں کروں گا۔

راشد خان کے دستبردار ہونے پر بورڈ کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل نہیں آیا اور نہ ہی نئے کپتان کا اعلان کیا ‏گیا ہے۔