18 سالہ ایما راڈو کانو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ ایما راڈو کانو نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

کم عمر ایما راڈو کانو 44 سال میں یو ایس اوپن ٹینس جیتنے والی پہلی برطانوی کھلاڑی ہیں۔

ویمنز سنگلز کا فائنل پہلی بار 2 نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایما نے کینیڈا کی لیلا فرنینڈز کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 سے شکست دی۔