پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد حفیظ کو کیربیئن پریمئر لیگ کا این او سی جاری کرنے کے بعد 12 ستمبر تک ويسٹ انڈيز سے وطن واپس بلالیا۔
سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کرکٹ بورڈ کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بورڈ نے این او سی جاری کیا تھا، اس کے باوجود انہیں قبل ازوقت واپس بلا لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ نے 18ستمبر تک کےلیے این او سی جاری کیا تھا جبکہ 12ستمبر تک وطن واپس نہ پہنچنے پر نتائج بھگتنے کی بھی دھمکی دی۔
کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے ہميشہ ناانصافی کی، 2 سال تک برداشت کررہا ہوں۔ وسیم خان اور ذاکر خان کے خلاف میرے پاس ثبوت ہیں، انہوں نے جلد ہی پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
اس سے قبل آل راؤنڈر محمد حفیظ کو اس سے قبل ٹی10 لیگ کے دوران بھی طلب کیا گیا تھا جبکہ محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹر بھی نہیں ہیں۔