یو ایس اوپن فائنل میں بڑا اپ سیٹ، جوکووچ کو شکست

روسی کھلاڑی نے جوکووچ کو یوایس اوپن فائنل میں سٹریٹ سیٹس میں ہراکر پہلا گرینڈ سلام جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  روسی کھلاڑی نے جوکووچ کو یوایس اوپن فائنل میں سٹریٹ سیٹس میں ہراکر پہلا گرینڈ سلام جیت لیا،  روس کے ڈینیل میڈویڈو نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کا ایک سال میں چاروں گرینڈ سلام جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

روس کے ڈینیل میڈویڈو نے شروع سے ہی جوکووچ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور چھ چار سے پہلا سیٹ اپنے نام کیا.

دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بھی جوکووچ کم بیک نہ کرسکے۔ڈینیل نے چھ چار چھ چار چھ چار سے سٹریٹ سیٹس میں میدان مارلیا اور کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام جیت لیا۔

جوکوچ ریکارڈ نہ بنانے پر  آبدیدہ ہوگئے،وہ رافیل نڈال اور روجر فیڈرر کا سب سے زیادہ گرینڈ سلام جیتنے کا ریکارڈ بھی نہ توڑ سکے۔