نو منتخب چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر ہفتے سوال و جواب کا براہ راست سیشن کیا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے پیغامات بھیجنے اورنیک خواہشات رکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
رمیزراجہ نے کہا کہ ہرہفتے سوال جواب کا لائیوسیشن کروں گا۔
رمیزراجہ نے مزید کہا کہ کھلے دل اورصاف شفاف انداز میں کام کرنے کی کوشش کروں گا۔