لسیتھ ملینگا کا ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 

بارسلونا:  سری لنکن رائٹ آرم فاسٹ بالرلسیتھ ملینگا نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

لسیتھ ملینگا نے 22 اپریل 2011 کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا بعد ازاں 26 جولائی 2019 کو انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

اور اب انہوں نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسلنے اپنے آفیشل پیج پر ان کی ریٹائرمنٹ کا اعلان جاری کیا ہے۔

یاد رہے لسیتھ ملینگا کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ 20/20 چیمپئن شپ ایونٹ کا برانڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیا گیا تھا۔