نیوزی لینڈ کیخلاف ایک روزہ سیریز کیلئے 12رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کےلیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 12 رکنی قومی سکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد کو حصہ بنایا گیا ہے۔

کھلاڑیوں میں امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی شامل ہیں۔

کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کپتانی کے فرائض بابر اعظم جب کہ نائب کپتان کی ذمہ داری شاداب خان انجام دیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں جبکہ 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز 25 ستمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد میچز کھیلنے کےلیے پاکستان آئی ہے، اس سے قبل آخری مرتبہ 2003 میں کیوی کھلاڑیوں پاکستان میں سیریز کھیلی تھی۔