قومی کرکٹ اسکواڈ کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی کرکٹرز کو چھٹیاں دے کر آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تاکہ کھلاڑی ورلڈ کپ میں تازہ دم رہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کو چھٹیاں دی جائیں گی تاکہ کرکٹرز جسمانی اور دماغی طور پر تازہ دم رہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے فوری بائیو سکیور ببل میں نہیں جائے گا، کھلاڑی چھٹیوں سے تازہ دم ہو کر بائیو سکیور ببل میں جائیں گے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام کے فوری بعد کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بائیو سکیور ببل میں چلے جانا تھا۔

قومی کرکٹرز انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل کر بائیو سکیور ببل سے ہی متحدہ عرب امارات جائیں گے جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا اختتام 3 اکتوبر کو ہو گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبر کو ہوں گے۔