نیوزی لینڈ کیساتھ آئی سی سی میں دیکھیں گے، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ کرنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے واپسی کا یکطرفہ فیصلہ کیا اور اس معاملے میں کچھ شیئرنہ کرنا بھی مایوس کن ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔