پاکستان نے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی نیوزی لینڈ کی پیشکش ٹھکرادی

لاہور: پاکستان نے ملتوی شدہ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی نیوزی لینڈ کی پیشکش ٹھکرادی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی نے سیریز ملتوی کی، ملتوی شدہ تمام میچز اپنے ملک میں ہی کھیلیں گے یہاں نہیں کھیل سکتے تو میچز کہیں نہیں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے سخت موقف اور ای میل پر نیوزی لینڈ مفاہمت پر اتر آیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ نے پیشکش کی تھی کی جلد از جلد ملتوی میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کو تیار ہیں۔

پی سی بی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میچ ہوں گے تو ہمارے ہاں ہوں گے نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کی منسوخی شرمناک تھی، اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی اسٹیڈیم میں پہلا ایک روزہ میچ شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔