نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی آمیزای میل ملنے کا مقدمہ درج

اسلام آباد: نیوزی لینڈ ٹیم کو جعلی دھمکی آمیز ای میل کے معاملے کا ایف آئی اےسائبر کرائم نے مقدمہ درج کر ‏لیا۔

 مقدمہ سب انسپیکٹر محمدوسیم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمےمیں ای میل ‏[email protected]‏ کا ذکر ہے۔

مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ ای میل کےذریعےحملہ کرنےکی اطلاع دی گئی ہوٹل اورجہاز میں بم رکھنےکی ‏دھمکی دی گئی، ای میل کا آئی پی ایڈریس سنگاپوراورپھر بھارت سے منسلک ہوا۔

متن کے مطابق ای میل وی پی این کے ذریعےکی گئی اور پھر ای میل کے ذریعےنیوزی لینڈ پولیس سےبھی رابطہ ‏کیا گیا۔

مقدمہ سائبرٹیرارزم سیکشن 506،109پی پی سی کےتحت درج کیا گیا ہے۔