قومی کرکٹرعمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جس میں اُنہیں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر عمر اکمل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ بالی ووڈ گانے پر لپ سنگ کرتےاور پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم ویڈیو میں خاتون کا چہرہ نظر نہیں آرہا جب کہ بہت سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ عمر اکمل کی ٹک ٹاک ویڈیو ہے۔
عمراکمل اس ٹک ٹاک ویڈیو میں خاتون کے ساتھ رقص کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
عمر اکمل کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے عمر اکمل کے کانفیڈنس کی داد دی۔ تو کسی نے مزاقاً کہا ہاتھ پکڑنا اسکرپٹ میں نہیں تھا۔
ٹوئٹر پر موجود ایک صارف نے لکھا کرکٹ میں چانس نہیں بن رہا تو لڑکے نے ٹک ٹاک بنانی شروع کردی۔