ڈینگی : ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ ، ٹیمیں تشکیل

پشاور: ڈینگی پر قابو پانے کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسودکی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور چارسدہ نوشہرہ اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ٹی ایم ایز ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ڈینگی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 
بریفنگ کے مطابق نوشہرہ میں ڈینگی کے200 پشاور میں ڈینگی کے 150 کیسز ضلع خیبر میں 124 کیسز اور چارسدہ میں4 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اجلاس میں باقاعدہ حکمت عملی کے تحت فیصلے کئے گئے کہ کل سے 12 ٹیمیں ہر ضلع میں متحرک کردی جائےں گی جو کہ پشاور چارسدہ خیبر اور نوشہرہ میں ڈینگی پر قابو پانے کے لئے سپرے صفائی اور دیگر اقدامات کرے گی اس مقصد کیلئے ضلعی ا نتظامیہ ٹی ایم ایز ¾ ڈبلےو اےس اےس پی محکمہ ہیلتھ ملیریا کنٹرول پروگرام اور دیگر متعلقہ اداروں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں پشاور میں19 حساس مقامات کی نشاندہی پر چار ٹیمیں ان مقامات پر سپرے صفائی اور دیگر ضروری اقدامات کے لئے مختص کردی گئی ہیں اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ ہرعلاقے کی صورتحال کے مطابق اقدامات کئی جا ئینگے چاروں اضلاع میں لاﺅڈ سپیکر کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کیا جا ئے اس کیساتھ ساتھ علما ءکرام کے ذریعے بھی عوام میں شعور اجاگرکیاجائے گا۔