نیشنل ٹی20کپ کے ساتویں میچ میں نوجوان عبدالبنگلزئی کی شاندار بلےبازی کی بدولت بلوچستان نے سدرن پنجاب 7وکٹوں سے شکست دیدی۔
پنڈی میں کھیلےجارہے میچ میں نوجوان کرکٹر نےناقابل شکست 58رنز کی اننگز کھیلی اور بلوچستان کو ڈومیسٹک ٹی20 میں پہلی فتح دلوائی۔
کپتان امام الحق پھر ناکام ہوئے محض 8 رنز بناسکے جبکہ بسم اللہ خان نے 28 اور عماد بٹ نے3 رنز اسکور کیے۔
سدرن پنجاب کی جانب سے نسیم شاہ، حسن خان اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
سدرن کی ٹیم ابتداء سے مشکلات کا شکار نظر آئی، اوپنر زین علی گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ کپتان صہیب مقصود بھی صرف 24 رنز کی مزاحمت کرسکے۔
دیگر کھلاڑٰیوں میں ذیشان اشرف 18، حسن خان 19 رنز بناکر نمایاں جبکہ انکے علاوہ کوئی بلےباز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔
بلوچستان کی جانب سے قومی کرکٹر یاسر شاہ نے 3، عمید آصف اور عماد بٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا