کورونا سے مزید 31 جاں بحق، 1757 نئے کیسزرپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 48 ہزار 732 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 1 ہزار 757 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ وائرس سے مزید 31 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار597 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 40 ہزار 425 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والےافراد کی تعداد 11 لاکھ 62 ہزار 177 ہوگئی ہے۔