ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی ریکارڈ

این سی او سی  کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے،اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 19۔3 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 48 ہزار 836 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 1 ہزار 560 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ وائرس سے مزید 52 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔ جبکہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد48 ہزار 506 ہوگئی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 690 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 43 ہزار 385 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والےافراد کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 189ہوگئی ہے۔