ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 47 ہزار 832 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 52 ہزار 635 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید ایک ہزار 742 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ وائرس سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد پر آگئی ہے۔ جب کہ فعال کیسز کی تعداد 47832 ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 45 ہزار 127 تک جاپہنچے ہیں۔ جبکہ ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والےافراد کی تعداد 11 لاکھ 69 ہزار 566 ہوگئی ہے۔