نیشنل ٹی20کپ کے 15ویں میچ میں سہیل اختر کی نصف سنچری بھی بلوچستان کو شکست سے نہ بچاسکی۔
پنڈی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختنخوا نے یکطرفہ مقابلے کےبعد بلوچستان کو 55 رنز سے شکست دیدی۔ بلوچستان نے ٹاس جیت کر کےپی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بلےبازی کرتے ہوئے کےپی کی ٹیم 203 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کےتعاقب میں بلوچستان کا آغاز اچھا نہ رہا، عبدالبگلزئی 4 جبکہ کپتان بسم اللہ خان محض 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر مڈل آرڈل بلےباز سہیل اختر بلوچستان کی امید بنے اور 43 گیندوں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اوپنر عبداللہ شفیق نے 20 گیندوں پر 24، حارث سہیل 17، محمد محسن 3، عماد بٹ 1 اور کاشف بھٹی 8 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کےپی کی جانب سے آصف آفریدی نے3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ارشد اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے کپتان امام الحق گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے کےباعث میچ میں شرکت نہ کرسکے۔
اس سے قبل کےپی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر شاندار فارم کا مظاہرہ کیا اور 31 گیندوں پر 43 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اصراراللہ 19، آصف آفریدی 16 اور افتخار احمد 36 رنز بناسکے۔ مصدق احمد 15 اور عادل امین 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
بلوچستان کی جانب سے کاشف بھٹی نے 2 جبکہ عماد بٹ، خرم شہزاد اور جنید خان ایک ایک وکٹ حاصل