لندن: انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نےکورونا ویکسینیشن کروانے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ کھلاڑیوں نےکورونا ویکسین لگوانے سے انکار کر کے برطانیہ کی فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے منصوبہ بندی کو جھٹکا دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان پانچ کھلاڑیوں میں 3 سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ خوب صحت مند ہیں، انھیں کرونا وائرس لاحق نہیں ہو سکتا۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی کرونا ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے کے شکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ ویکسین نہیں لگوا رہے۔
برطانیہ کے ہیلتھ سیکریٹری ساجد جاوید نے کہا کہ کرونا ویکسین لگوانے سے متعدد فٹ بالرز کے انکار پر وہ ‘مایوس’ ہو گئے ہیں، انھوں نے کہ انکار کرنے والے تین سینئرز تو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے رول ماڈل ہیں، انھیں ویکسین لگوانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔
ویکسین لگوانے سے انکار پر اگلے سال قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ان پلیئرز پر پابندی لگ سکتی ہے، قطر میں اگلے برس ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں ویکسین کے بغیر نہ ہی شائقین اور نہ ہی کھلاڑیوں یا آفیشلز کو اجازت ہوگی۔