عالمی وبا کورونا وائرس کے علاج میں بڑی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
طبی ماہرین نے ویکسین کے بعد کورونا کے خلاف اینٹی وائرل دوا کے کلینیکل ٹرائل میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
مولنوپیراویر (Molnupiravir) نامی دوا کے ساتھ ساتھ کورونا کے خلاف دیگر ادویات کی تیاری میں پیش رفت بھی دنیا کے لیےامید کا باعث بن گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرینِ طب نے بتایا کہ مولنوپیراویر کے پہلے کلینیکل ٹرائل کے نتائج میں مثبت اثر دیکھا گیا جب کہ مذکورہ دوا انتہائی کمزور لوگوں کو کووڈ 19 کے بدترین اثرات سے بچانے کا ایک نیا طریقہ فراہم کر سکتی ہے۔