شاہد آفریدی کا ویرات کوہلی کیلئے ٹوئٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے ویرات کوہلی کی پریکٹِس کرتے ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ویرات کوہلی کو دیکھ کر اِنہیں بہت اچھا لگتا ہے۔

انہوں  نے یہ بھی لکھا کہ ایک بہترین کھلاڑی پریکٹس میں اپنا سو فیصد دیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔