ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید  46 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید  46 افراد جاں بحق ہو نے  کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی۔

 ایک ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔

  جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 647، سندھ میں 4 لاکھ 61 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 212، بلوچستان میں 33 ہزار 26، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 930 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 872 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 343 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 82 ہزار 894 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی۔ 

پنجاب میں 12 ہزار 744، سندھ میں 7 ہزار 471، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 613، اسلام آباد میں 930، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 739 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔