خیبرپختونخوا نے کامیابی سے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے ایک بار پھر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے سینٹرل پنجاب کی جانب سے دیا گیا 149 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔
کپتان افتخار احمد نے ناقابل شکست 45رنز بنائے جب کہ کامران غلام37، صاحبزادہ فرحان26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم پہلےکھیل کر148رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔
احمدشہزاد44 اور کامران اکمل42رنز بنا سکے تھے۔ افتخاراحمد اور محمدعمران نے 3،3 اور ارشداقبال نے 2وکٹیں حاصل کیں۔