پنسلوانیا: مشروم اپنے اندر جادوئی خواص رکھتے ہیں اور اب ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشروم کھانے کو اپنی عادت میں شامل کیا جائے تو اس سے ڈپریشن کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
پینسلوانیا اسٹیٹ کالج آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگرچہ مشروم کئی امراض کے لیے بہت مفید ہے لیکن اب یہ ڈپریشن میں بھی بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل کھمبیوں کی افادیت کئی طرح کے کینسر میں ثابت ہوچکی ہے۔
اس ضمن میں پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کےسائنسدانوں نے 2005 سے 2016 تک لگ بھگ 24 ہزار بالغان کو شامل کیا گیا ۔ ان افراد سے غذا، تندرستی اور دماغی صحت کے متعلق ڈیٹا حاصل کیا گیا۔