ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛قومی اسکواڈ یو اے ای روانہ

 پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو گیا۔
قومی اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کریں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی متحدہ عرب امارات جا رہی ہیں۔

بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔