کورونا وائرس سے 24افراد جاں بحق،  893نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کورونا وائرس سے 24افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28ہزار 252ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 63ہزار 664ہوگئی۔

،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 پنجاب میں 4لاکھ 37ہزار 572، سندھ میں 4لاکھ 65ہزار 175، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار 650، بلوچستان میں 33ہزار 114، گلگت بلتستان میں 10ہزار 366، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6ہزار 402جبکہ آزاد کشمیر میں 34ہزار 385کیسز رپورٹ ہوئے۔

 این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2کروڑ ایک لاکھ 15ہزار 188افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 52ہزار 589نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12لاکھ 8ہزار 438مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2ہزار 13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں اب تک  12ہزار 833، سندھ میں 7ہزار 525، خیبرپختونخوا میں 5ہزار 679، اسلام آباد میں 937، بلوچستان میں 352، گلگت بلتستان میں 186اور آزاد کشمیر میں 740مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔