کورونا وائرس، ملک بھر میں مزید17افراد جاں بحق 

اسلام آباد:مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید17مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد26237تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے720نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد26974تک پہنچ گئی۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.60فیصد تک پہنچ گئی۔

 این سی او سی کے مطابق اب تک6 کروڑ49لاکھ47ہزار702 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران4لاکھ83ہزار770افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔

 اب تک3کروڑ 48لاکھ9ہزار1848افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5لاکھ10ہزار705افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ 

اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی9 کروڑ35لاکھ51ہزار193خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں 9لاکھ54ہزارکوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان  اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ64ہزار384تک پہنچ گئی۔

 اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ9 ہزار878مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1958تک پہنچ گئی۔

 این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح95.7فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1440مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

 صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ 

دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے  نمبر پر آگیا ہے۔اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3198تک پہنچ گئی ہے۔

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1191تک پہنچ گئی۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9682تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11773تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان129،آزاد جموں وکشمیر188جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد76تک پہنچ گئی۔

 این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ46ہزار184مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب4 لاکھ15ہزار269،خیبر پختونخوا167897اسلام آباد104317،بلوچستان32639،آزاد جموں وکشمیر33469جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10107تک پہنچ گئی۔

 این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد106445تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ76ہزار774، پنجاب 4 لاکھ37ہزار793، سندھ 4 لاکھ65ہزار486، بلوچستان33120، آزاد کشمیر34397اور گلگت بلتستان میں 10369افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12842افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7529، خیبر پختونخوا میں 5683، اسلام آباد میں 937، گلگت بلتستان میں 186، بلوچستان میں 352اور آزاد جموں و کشمیر میں 740فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی۔

اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑایک لاکھ96ہزار19ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے44831نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔