ٹی 20ورلڈکپ، پہلے ہی روز اپ سیٹ، بنگلہ دیش کو شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلےکے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کیخلاف اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دے دی۔

عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ۔

52 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد کرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔

کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 3، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

141 رنز کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کے بولرز  نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز تک محدود رکھا ۔

اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کیخلاف اپ سیٹ کرتے ہوئے 6 رنز سے شکست دی۔

اس کے قبل بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ہے اور یہاں زیادہ رنز بن سکتے ہیں لیکن رات میں اوس کے باعث ہم ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے ہیں۔

اسکاٹش ٹیم کے کپتان کائل کوٹزر کا کہنا تھا کہ  پہلے بیٹنگ کرنے میں بھی خوش ہیں، اگر آپ اچھا ہدف دے دیں تو دوسری اننگز میں زیادہ دباؤ ڈال سکتے ہیں، اوس موجود ہیں لیکن ہمیں اس سے نمٹنا ہوگا۔

اس سے قبل ہونے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔