ورلڈ ٹی ٹونٹی 2021 کی پہلی ہیٹرک کا اعزاز آئرش بالرکے نام

یو اے ای میں جاری T20 ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں آئرش بولر کرٹس چیمبر نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر لیں، اور اسی طرح ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک کا اعزازاپنے نام کر لیا۔

ابو ظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا۔

آئر لینڈ کے کرٹس چیمبر نے میچ کے 10 ویں اوور میں ناصرف ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کرٹس چیمپر نے 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر پہلے ایکرمین کو آؤٹ کیا پھر اگلی دو گیندوں پر ٹین ڈوس ہیٹ اور اسکاٹ ایڈورڈز کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔