سابق بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا

ہریانہ: سابق بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کو سوشل میڈیا پر ذات پات اور نسلی تعصب پر مبنی کمنٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد عبوری ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے رہائشی رجت کلسن نے مقامی تھانے میں سابق کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف متنازع کمنٹ کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پر عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم پر یوراج سنگھ کو عبوری ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم سابق بلے باز کا موبائل ضبط کرلیا گیا ہے اور انھیں پوچھ گچھ کے لیے تھانے آنے اور تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔