ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ کی فتح

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں دوسرے دن آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 8 وکٹ کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز نے آئرلینڈ کو 107 رنز کا ہدف دیا جسے آئرلینڈ نے باآسانی 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

آئرلینڈ کے باؤلر کرٹس کیمفر اپنے ملک کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے۔

کیمفر نے چار گیندوں پر نیدرلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ اس ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی ہے۔