ثانیہ مرزا نے پاکستان ٹیم کا بائیو سکیور ببل جوائن کرلیا

دبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستان ٹیم کا بائیو سکیور ببل جوائن کرلیا۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ  ثانیہ مرزا نے پاکستان ٹیم کا بائیو سکیور ببل جوائن کرلیا۔

ثانیہ مرزا کو بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کے ساتھ ہوٹل میں قیام کی اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے مگر آئی سی سی کی وضع کردہ کورونا پروٹوکولز کی پاسداری لازمی قرار دی گئی ہے۔

کرکٹر محمد حفیظ، محمد رضوان، حسن علی،فخرزمان، عثمان قادر اورعماد وسیم کے اہل خانہ ہمراہ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا۔

ثانیہ مرزا اس موقع پر پاکستانی فیملیز کے ہمراہ موجود ہوں گی۔