اور اب ملک میں کورونا کے کیلیفورنیا ویرینٹ کی انٹری

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ملک میں کورونا کے کیلیفورنیا ویرینٹ نے بھی انٹری دے دی ہے اور کورونا سے متاثرہ کئی مریضوں میں کیلیفورنیا کا ویرینٹ پایا گیا ہے۔

کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام ویکسین اس نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنا ضروری ہیں۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے اور آج یہ شرح 1.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔