مہلک کورونا نے مزید 16 زندگیوں کو نگل لیا

این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 39ہزار  200ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 567افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 16افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔