ملک میں ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیےقومی ادارہ صحت نےایڈوائزری جاری کردی ہے۔
قومی ادارۂ صحت کی جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر پاکستان کے تقریباً تمام جغرافیائی علاقوں میں موجود ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ڈینگی مچھر کی پہچان اس کے جسم پر موجود سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریوں کا پایا جانا ہے۔
قومی ادارۂ صحت کی جانب سے جاری کیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2019ء میں ڈینگی سے 95 اموات واقع ہوئیں جبکہ اس کے 53 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این آئی ایچ کا جاری کی گئی ایڈوائزری میں مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں ڈینگی وائرس کے 6 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر تک ڈینگی کے 3 ہزار 795 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔