پاک بھارت ٹاکرا؛ قومی پلئیرز اور منیجمنٹ کی اہم بیٹھک

یو اے ای میں جاری T20 ورلڈ کپ میں  پاک بھارت میچ میں گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے اور اس حوالے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی اہم بیٹھک ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس بیٹھک میں کھلاڑیوں کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے 2017 چیمپئنز ٹرافی کی ویڈیو دکھائی گئی جس میں بھارت کیخلاف جیت کے حوالے سے فاتح ٹیم کے اراکین کے مختصر انٹرویوز دکھائے گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اور کھلاڑیوں نے انہماک کے ساتھ چیمپئنزٹرافی فائنل کی ویڈیو دیکھی۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں سے دبئی اجلاس میں بھارت سے میچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس دوران کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ پر چیمپئنز ٹرافی کی مثال دی گئی۔

بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ نارمل رہیں اور اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کریں  جب کہ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ آپ بھارت کوہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں