بھارت کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولنگ کے خلاف مشکلات کا شکار

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولنگ کے خلاف مشکلات کا شکار ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے معرکے کا ٹاس قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں روہت شرما کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیجا اور اپنے دوسرے اوور میں راہول کو بھی صرف 3 رنز پر بولڈ کردیا۔

ویرات کوہلی نے سوریا کمار یادو کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم محمد رضوان نے حسن علی کی گیند پر 11 رنز بنانے والے یادوو کا شاندار کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

پاکستان کی جانب سے حیدر علی کو پلینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔