پاک بھارت ٹی 20سیریز ہرسال کرانے اور 15لاکھ ڈالرز انعامی رقم رکھنے کی تجویز

لاہور: سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن نے پاکستان اور بھارت کے مابین ہر سال ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کروانے کی تجویز دے دی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں 41 سالہ کیون پیٹرسن نے تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ ”پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ہر سال کسی نیوٹرل وینیو پر 5 روز کے اندر 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ہونی چاہیے۔

 پیٹرسن نے مزید لکھا کہ اس سیریز کی فاتح ٹیم کو 15 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کا ہر ملک، شہر اور براڈ کاسٹر اس سیریز سے فائدہ اٹھانے کے لیے سال کے 365 دن اور 24 گھنٹے لائن میں لگا رہے گا“۔

یاد رہے کہ دونوں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچوں میں شائقین کی دلچسپی کے باوجود دونوں ٹیموں میں انتہائی کم میچ کھیلے گئے اور 2007ء  سے اب تک ایک بھی مکمل سیریز نہیں کھیلی گئی۔