’موقع موقع کے بعد اب وقت ہے بدلے بدلے کا‘

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاکرا سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اورکرکٹ شائقین دلچسپ میمز کے ذریعے جزبات کا اظہار کررہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ قومی ٹیم نے جس طرح بھارت کو دھول چٹائی تھی پاکستان آج بھی بالکل اسی طرح نیوزی لینڈ کو دھول چٹاکر اپنے سارے بدلے لے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 کے ورلڈ کپ مقابلوں میں آج پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ٹکرائے گی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز بڑی تعداد میں شیئر کی جارہی ہیں۔

کرکٹ شائقین آج کے میچ کو لے کر بھی اتنے ہی پرجوش ہیں جتنا کہ پاک بھارت میچ کو لے کر تھے اور امید ظاہر کررہے ہیں کہ پاکستان آج بھی بالکل اسی طرح نیوزی لینڈ کو دھول چٹاکر اپنے سارے بدلے لے گا جس طرح بھارت کو دھول چٹائی تھی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک ختم کرکے کھیلے بغیر واپس چلی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کی اس حرکت نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو سخت مایوس کردیا تھا۔آج یہ دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔