پاکستان نے پھر ٹاس جیت لیا، نیوزی لینڈ کو بلے بازی کی دعوت

پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ‏ترجیح دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ کیوی ٹیم ‏میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فرگوسن فائنل الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کواعتماد دیتی ہے آج کےمیچ میں ‏گزشتہ میچ کی کارکردگی دہرائیں گے نیوزی لینڈکیخلاف پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ‏گئی۔

کیوی ٹیم کے کپتان ولیمسن نے کہا کہ شارجہ کا ماحول بہت شاندار ہے اش سوڈھی اور مچل ‏سینٹنر نیوزی لینڈکی ٹیم میں شامل کیےگئےہیں۔