اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائر س سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 11افراد دم توڑ گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 94 رہ گئی۔
ملک بھرمیں مزید 11افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 449ہو گئی۔
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز تعداد 23ہزار 94 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 12لاکھ 73ہزار 78ہو گئی۔
733نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 12لاکھ 21ہزار 535 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 40ہزار 139، سندھ میں 4لاکھ 69ہزار 960، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77ہزار 968، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6ہزار 896 اور بلوچستان میں 33ہزار 248 کیسز رپورٹ ہوئے۔
آزاد کشمیر میں 34ہزار 477 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 390افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔