کراچی:این آئی سی وی ڈی کراچی نے کیتھیٹر پر مبنی فالج کا نیا طریقہ علاج متعارف کرا کے ایک نئی تاریخ رقم کر ڈالی۔
پہلی بار فالج کے مریض کے دماغ میں اسسٹنٹ ڈال کر خون کا لوتھڑا نکالا گیا۔
ریڈیالوجسٹ این آئی سی وی ڈی عرفان لطفی کے مطابق پروسیجر کے بعد 48 سالہ خاتون مریضہ طبی لحاظ سے بہتر ہے اور وہ پوری طاقت کے ساتھ متحرک ہوگئی ہے۔
پاکستان میں اموات کی دوسری بڑی وجہ فالج اور مناسب آگاہی کا فقدان ہے۔
پروفیسر ندیم قمرکے مطابق مفت فالج کے علاج سے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے اور ہمیشہ کی معذوری سے بچ سکیں گے۔
این آئی سی وی ڈی کا شمار دنیا کی بہترین کارڈیک ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسٹروک انٹروینشن پروسیجر بالکل مفت سرانجام دیا جارہا ہے، اس پروسیجر کو بہترین نتائج کے ساتھ سرانجام دیتے رہینگے۔