ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 148 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 515 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا کے 1229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔